ابنا: روزنامہ الاخبار نے لبنان کے وزیر انصاف اشرف ریفی کے اظہارات کے بعد ،کہ حزب اللہ کے ساتھ رابطے کے تمام چینلوں کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں ہم نے شروع کر دی ہیں تا کہ ہم ایک دوسرے کی مدد سے لبنان کی حمایت کر سکیں ،ان دو پارٹیوں کے نزدیک ہونے کے احتمال کے بارے میں کہ پہلے جن میں آپس میں شدید داخلی اور خارجی اختلافات تھے ،خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر ،ریفی نے کہ جو المستقبل سے منسوب اور ۱۴ مارچ کے گروہ کا نمائیندہ ہے تاکید کی :جلد ہی ایک اہم ملاقات حزب اللہ اور المستقبل کے نمائیندوں کے درمیان ہونے والی ہے۔
حزب اللہ کے نمائیندوں نے بھی اس خبر کا استقبال کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم نے ہمیشہ تمام لبنانیوں کے ساتھ تفاہم رکھنے کے بارے میں اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کہا جاتا ہےکہ المستقبل نے لبنان کے اندر بحران ایجاد کرنے منجملہ لبنان کے شہروں میں بمب دھماکے کروانے ،تکفیریوں کی حمایت کرنے اور حزب اللہ کے شام میں طریق عمل کی مخالفت کرنے میں اہم رول ادا کیاتھا۔
.......
/169